احتیاطی تدابیر پر زور، سنگاریڈی میں قائدین و عہدیداروں کے اجلاس سے ہریش راؤ کا خطاب
سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ہریش راؤ وزیر فینانس نے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک، بی بی پاٹل ایم پی ظہیر آباد، مانک راو رْکن اسمبلی ظہیر آباد، چندر شیکھر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع سنگاریڈی کے ہمراہ محکمہ صحت اور دیگر عہدیداروں کے اجلاس میں کورونا کے اضافے کو دیکھتے ہوئے سنگا ریڈی۔ظہیر آباد پٹن چرو۔جوگی پیٹ۔ ناراین کھیڑ کے سرکاری دواخانہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں میں آکسیجن کی سہولت کورونا کے علاج پر خصوصی توجہ دی جائے ، سنگا ریڈی کے سرکاری دواخانہ میں 20 وینٹی لیٹر کو مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی فوری طور پر ہدایت دیں اور کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی پر عہدے داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ہریش راؤ وزیر فینانس نے کہا کہ کورونا علاج کے لیے انجکشن اور دیگر میڈیسن کی سربراہی اور مریضوں کو جلد سے جلد صحت یاب کرنے کے لیے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ توجہ دے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ باہر مت نکلیں اگر ضروری کام ہو تو ماسک لگا کر نکلے اور محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں، ایک جگہ نہ جمع ہو تاکہ مرض کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے ، حکومت کی جانب سے علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کورونا ٹیسٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ضلع کے تمام منڈل میں بھی علاج پر توجہ دی جائے جوگی پیٹ سرکاری دواخانہ اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا جائے گا سرکاری دواخانہ میں مریضوں کے کھانے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے معیاری کھانا دینے کی ہدایت دی۔
