کورونا علاج کیلئے واجبی شرحوں کا تعین کرنے مرکز کا مشورہ

   

اتم کمار ریڈی کے سوال پر لوک سبھا میں جواب
حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے وضاحت کی ہے کہ ریاستوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے رعایتی شرحوں کے تعین کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس رکن اتم کمار ریڈی کے سوال پر مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے تحریری جواب دیا ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے سرکاری اور خانگی سطح پر کورونا کے علاج کی خصوصی سہولتوں کی فراہمی کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت کورونا مریضوں کے علاج کی گنجائش رکھی گئی ۔ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کورونا کے مریضوں کیلئے واجبی شرحوں کا تعین کریں تاکہ غریب اور متوسط طبقات کو سہولت ہو۔ تلنگانہ حکومت نے خانگی دواخانوں اور لیبارٹریز میں علاج اور معائنوں کے لئے شرحوں کا تعین کرتے ہوئے دو علحدہ احکامات جاری کئے۔ مرکزی وزیر کے مطابق خانگی دواخانوں میں زائد چارجس کی وصولی کے بارے میں 373 شکایات موصول ہوئی ہیں اور حکومت نے شکایت کنندوں کو 1.85 کروڑ روپئے کی واپسی کو یقینی بنایا ہے۔ ر