حیدرآباد۔ خانگی دواخانوں کے مظالم کے ایک اور واقعہ میں ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی نرسوں کے ایک گروپ کو نہ صرف کووڈ ٹسٹ سے محروم کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ہاسپٹل ڈیوٹی کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ ان میں کچھ نرسیس میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان نرسیس کو دواخانہ میں عملا محروس بھی رکھا گیا ہے ۔ نانل نگر میں واقع دواخانہ میں ان نرسیس کوکورونا کی علامات کے باوجود کام کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے ۔ دواخانہ انتظامیہ انہیں صرف چند گولیاں دیتے ہوئے کام کرنے کیلئے دباو ڈال رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے ۔