کورونا فائرس کے مشتبہ مریض کی کارماریڈی سے گاندھی ہاسپٹل کو منتقلی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو اتوار کی شبہ گاندھی ہاسپٹل منتقل کیاگیا ‘ جہاں اس کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے تک اس کو سب سے الگ تھلک وارڈ میں رکھا جائیگا۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراو نے کہاکہ ریاست میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے اور تمام متاثرین کے موثر علاج کے علاوہ عوام بالخصوص غریبوں کو ممکنہ مدد کی فراہمی کیلئے حکومت کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ زرعی پیداوار کی خریدی کیلئے محکمہ سیول سپلائیز کو 25,000 کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں جس کی مثال حتی کہ سابق متحدہ ریاست آندھراپردیش میں بھی نہیں ملتی ۔ 25 ہزار مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔