کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر88 افراد کو جیل

   

Ferty9 Clinic

ساگر ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 88 افراد کو کھلی جیل بھیجا گیا ہے ۔ سٹی مجسٹریٹ سی ایل ورما نے بتایا کہ ضلع میں ماسک نہ پہننے ، سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد نہ کرنے اور دفعہ 144 پر عمل درآمد نہ کرنے پر گذشتہ روز 88 افراد کے خلاف کاروائی کی گئی اور انھیں کھلی جیل ساگر بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی آگے بھی جاری رہے گی۔