کورونا قہر کیلئے وزیراعظم ذمہ دار: ایم سنجئے کمار

   

Ferty9 Clinic

آکسیجن اور ادویات کی فراہمی میں مرکز حکومت ناکام

جگتیال : ملک اور ریاست میں کورونا کی قہر اور موجودہ صورت حال کے اصل ذمہ دار ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ مناسب اقدامات نہ کرنے اور مودی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ اس بات کا الزام جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے لگایا۔ انہوں نے آج جگتیال پریس کلب میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہویے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کورونا مریضوں کو آکسیجن اور ادویات کی عدم فراہمی سے مریض فوت ہورہے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں کو آکسیجن کی اور ادویات کی فراہمی میں ناکام ہونے کا الزام لگایا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے تلنگانہ ریاست میں آکسیجن کی تیاری کے باوجود اور ریمڈیسویر انجیکشن حیدراباد میں تیار ہونے کے باوجود یہاں کی عوام کو دستیاب نہیں مرکزی حکومت نے آکسیجن اور انجکشن کو حاصل کرلینے کا الزام لگایا ۔ آکسیجن کی کمی سے آج کئی خانگی ہاسپیٹلس مریضوں کو ڈسچارج کرنے رہے ہیں اور تلنگانہ ریاست دوسری ریاستوں سے حاصل کرہی ہے اتنی بڑی وبا چل رہی ہے۔ ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے دو بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اروند اور بنڈی سنجے کی زبانیں بند ہیں اور آکسیجن اور ادویات کی مرکز سے فراہمی کے لیے کسی کے کو اقدامات نہیں کرنے کاالزام لگاہا بحیثیت رکن پارلمینٹ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کرنا انکی ذمہ داری ہے افسوس آج تک ارکان پارلیمنٹ نے کسی ہاسپیٹلس پہنچ کر حالات کا جائزہ تک نہیں لیتے۔ عوام کن مشکلات سے گذر رہے ہیں آکسیجن نہیں مل رہا ہے تو ادویات اور کورونا کے ٹسٹ اسٹریپس تک مرکز سے فراہمی نہیں ہے جبکہ ورلڈ ہیلت آرگنائیزیشن نے اس بیماری اور وبا کے تعلق سے سب کچھ بتا دیا تھا اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ٹھوس اقدامات نہیں کیے اگر ابتدا میں اقدامات کیے جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی پوری دنیا میں پٹرول ڈیزل سستا ہورہا ہے تو ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیڑل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے 500کروڈ روپئے غبن کرنے کا مرکز پر الزام لگایا اس موقع پر ٹی آر یس کونسلر ریڈی اور مانالہ کشن مجاہد پٹواری اور دیگر موجود تھے۔