اقوام متحدہ : کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عائد پابندیوں کی وجہ سے اپنے گھروں کو جانے کے خواہش مند 27 لاکھ سے زیادہ تارکین وطن مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حائل رکاوٹوں کے باوجود اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ لوگوں کو اپنے گھروں تک محفوظ طریقے سے جانے کی اجازت دی جائے۔آئی او ایم نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے تارکین وطن کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔آئی او ایم کے چیف انتونیو ویترنیو نے ممالک پر زور دیا ہے کہ مشکل میں پھنسے 27 لاکھ افراد کے لیے مزید کچھ کیا جائے۔’27 لاکھ افراد میں مزدور، عارضی طور پر دیگر ممالک میں مقیم افراد، بین الاقوامی طلبہ اور ایسے افراد جو علاج کے لیے سفر کرتے ہیں یا وہ افراد جو سمندر کے راستے سفر کرتے ہیں شامل ہیں۔