کورونا لاک ڈاؤن : ماہی گری کی سرگرمیوں کو استثنیٰ

   

٭ مرکزی معتمد داخلہ اجئے بھلہ نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نافذ 11 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ماہی گیری، سمندری غذائی اشیاء کی صنعت بشمول چارہ، نگہداشت، فروخت، مارکیٹنگ، پروسیسنگ، پیاکیجنگ اور کولڈ اسٹوریج چین جیسی سرگرمیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ ضلع حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کاموں کے دوران سماجی فاصلہ اور مناسب صحت و صفائی کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔