سڈنی ۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں آج سے دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں ہندوستان سے پھیلنے والی کووڈ 19 کی ڈیلٹا نامی قسم پھیل رہی ہے۔ لاک ڈاؤن سے قریب پانچ ملین شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں لاک ڈاؤن کو صرف کاروباری ڈسٹرکٹ تک محدود رکھا گیا تھا مگر کیسز میں اضافہ کے تناظر میں اسے پورے شہر کیلئے نافذ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، جنہوں نے وبا سے موثر انداز سے نمٹا۔ اس ملک میں اب تک متاثرین کی تعداد 30 یہزار جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 910 ہے۔