کورونا متاثرہ جوڑے کا شیرخوار ڈاکٹرکے زیرپرورش

,

   

تھرواننتاپورم : کیرالا کی ایک ڈاکٹر نے ایک شیرخوار کی ایک ماہ تک پرورش کی کیوں کہ اُس کے والدین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے اور 6 ماہ کا ایلوین بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر میری انیتا نے اِس مدت میں اپنی فیملی سے دور ہوکر ایک فلیٹ میں قیام کیا۔ پیر کو ڈاکٹر انیتا نے ایلوین کو اُس کے والدین کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوجانے کے بعد حوالے کیا۔