کورونا متاثرین کو باہر نہ نکلنے کی تاکید

   

یلاریڈی آر ڈی او کا مختلف علاقوں کا گشت، شعور بیداری
یلاریڈی ۔ کورونا سے متاثر افراد اگر کھلے عام باہر گھوم رہے ہوں تو عہدیداروں کو اطلاع دینے کا یلاریڈی آر ڈی او مسٹر سرینو نائک نے مشورہ دیا۔ انہوں نے میونسپل حدود کے وارڑ نمبر 4 دیون پلی میں دورہ کرکے مختلف علاقوں کا گشت کرکے کورونا سے متاثرین کو شعور دلایا۔ متاثرین کو حکومت کی جانب سے سربراہ کی گئی دواؤں کا استعمال کرکے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ متاثرین لگائی گئی پابندیوں پر عمل کرکے باہر نکلنا دوسروں کے لئے تباہ کن ہوگا جس سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔ اس لئے عہدیدار آخر کار علاقوں کا گشت کرکے متاثرین کو شعور دلا رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیلدار سوامی اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔ منڈل سداشیو نگر تحصیلدار رویندر نے بھی کورونا سے متاثرین کو باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیئے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ افراد کو شعور دلایا۔ ضلع کلکٹر کے احکامات پر مواضعات میں کورونا متاثرین کی تفصیلات حاصل کرنے متعلقہ علاقہ کے وی آر او، وی آراے، اے این ایم اور آشا ورکرس کی مدد سے درج کی گئیں۔ تمام متاثرین کی صحت کی حالت سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ریونیو انسپکٹر سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔ ضلع کلکٹر کی یہ حکمت عملی بہتر اور کارآمد ہے۔ اگر متاثر پر گہری نظر رکھی گئی تو یہ لوگ باہر نہیں آئیں گے جس سے مزید وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ غیر متاثرہ افراد بھی ایسی اطلاع عہدیداروں کو دیئے ہیں ضرور مدد کریں گے کیونکہ انہیں جو غیر متاثر رہنا ہے۔