کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے پرینکا کا مطالبہ

   

نئی دہلی: راہول گاندھی کے کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبے کے بعد اب پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی حکومت سے متاثرین کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہئے اور ان کے درد کو سمجھنا چاہئے، انہیں فوری طور پر 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینا چاہئے۔