کورونا متاثرین کی نشاندہی کیلئے گھر گھر جانے والی ٹیموں کی تشکیل

   

حیدرآباد ۔ ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی حدود میں مکانات کا دورہ کرتے ہوئے بخار اور دیگر کورونا علامات سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ٹیمیں میونسپل عملہ ‘ اے این ایم اور دو آشا ورکرز پر مشتمل ہوسکتی ہیں۔ یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بخار اور دیگر علامات کا شکار افراد کی نشاندہی کرینگی اور علامتی مریضوں میں ادویات پر مشتمل کٹس بھی حوالے کریں گی ۔