نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج منگل کو یہ تعداد بڑھ کر 11312 تک جا پہونچی ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک فوت ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ یہ تعداد 389 تک پہونچ گئی ہے ۔ تمام ریاستوں کے متاثرین کی تعداد کی جو تفصیل جاری کی گئی ہے اس کے مطابق اب تک یہ تعداد 11 ہزار کے پار ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ جملہ 1220 افراد کو اب تک صحتیابی کے بعد دواخانوں سے گھر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔ وزارت صحت نے تاہم متاثرین کی تعداد 10,815 اورمہلوکین کی 353 بتائی ہے ۔