حیدرآباد۔ ورنگل میں کورونا سے متاثر زیر دریافت قیدی کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاںسے وہ فرار ہوگیا تھا ۔ تاہم پولیس نے آج اسے گرفتار کرلیا ۔ یہ قیدی چوری کے مقدمات کا سامنا کر رہا تھا اور اسے شدید کھانسی تھی جسے پولیس تحویل میں سرکاری دواخانہ کو کل ہی لیجایا گیا تھا ۔ دوپہر میں وہ وہاں سے فرار ہوگیا تھا ۔ اسے آج صبح ورنگل ہی میں گرفتار کرلیا گیا ۔