کورونا متاثر شخص کا آشا ورکر پر حملہ

   

حیدرآباد۔ کورونا سے متاثر شخص نے آشا ورکر پر حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع منچریال کے کشٹاپور گاوں میں پیش آیا ۔ آشا ورکرس کی شناخت شیلجہ اور لکشمی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان ورکرس نے متاثرہ شخص کے گھر پہونچ کر اس کو تلقین کی تھی کہ وہ اپنے گھر ہی میں الگ تھلگ رہے کیونکہ وہ اس وائرس سے متاثر ہوگیا ہے ۔ اس پر برہم مریض نے ان دونوں ورکرس پر حملہ کردیا ۔ ورکرس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آعاز کردیا ہے ۔ علاوہ ازیں پولیس نے کورونا متاثر اس شخص کو آئسولیشن سنٹر کو بھی منتقل کردیا ہے ۔ منچریال میں دو ہفتوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج ہوا ہے ۔