کورونا مثبت صحافیوں کو انشورنس پالیسی کوور ملنا چاہیے :پردھان

   

Ferty9 Clinic

اورنگ آباد 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر میں حکمراں مھاوکاس اگھاڑي گٹھ بندھن کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر لکشمن پاٹل پردھان نے آج کورونا وائرس (کوویڈ ۔ 19)سے متاثر ممبئی کے 53 صحافیوں کے لئے لازمی انشورنس کا مطالبہ کیا ہے۔ پردھان نے یواین آئی سے کہا کہ صحافیوں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونا باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو رپورٹنگ کرتے وقت خود کو بچانے کے لئے پی پی اي کٹ ضرور مہیا کرائی جانی چاہئے ۔