کورونا :مرکز کی ناکامی کی جانچ کرانے سے انکار

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے نمٹنے میں مرکزی حکومت کی ناکامی پر انکوائری کمیشن قائم کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے زیر صدارت بنچ نے چھ سابق حکام کی پی آئی ایل پر غور کرنے کے بعد کہاکہ بنچ انکوائری کمیشن قائم کرنے کی درخواست مسترد کرتی ہے ۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ عرضی خارج کی جارہی ہے لیکن اس بات پر غور ہوسکتا ہے کہ کیا عرضی گزاروں کو کوئی راحت دی جاسکتی ہے ۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمیشہ سے دیکھا گیا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں عدالت کو حکومت کے کام میں دخل نہیں دینا چاہئے ۔ سابق حکام نے اپنی عرضی میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت درست اقدامات میں ناکام رہی ہے ۔