کورونا مریضوں کو بلڈ پلازما عطیہ دینے کی اپیل

,

   

رمضان میں گھروں میں ہی عبادت کریں :مولانا سعد
نئی دہلی۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کیلئے بلڈ پلازما کا عطیہ دیں۔ انہوں نے ایک مکتوب میں یہ بات کہی۔ مولانا سعد نے بتایا کہ وہ اور جماعت کے بعض ارکان سیلف کورنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورنٹائن کئے گئے بیشتر ارکان کو کوئی انفیکشن نہیں ہے اور ان کا کورونا ٹسٹ منفی ہے۔ جن ارکان کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت تھا، ان میں بیشتر زیرعلاج ہیں اور کئی ارکان کا علاج بھی ہوچکا ہے۔ ایسے افراد جو کورونا وائرس سے ٹھیک ہوچکے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ دوسروں کو بلڈ پلازما کا عطیہ دے جو اس وائرس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے تمام ارکان سے کہا کہ وہ ماہ رمضان کے دوران گھروں ہی میں عبادت کریں۔ دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کے خلاف لاک ڈاؤن کے دوران مذہبی اجتماع منعقد کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ش