کورونا مریضوں کو ویکسین کی ترغیب دیں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں وہ اپنے مریضوں کو ویکسین لینے کی ترغیب دیتے رہیں کیونکہ اس لڑائی میں ویکسین ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ مودی نے وبائی صورتحال اور ٹیکہ اندازی میں پیشرفت کے بارے میں ملک کے نامور ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائین رابطہ میں نشاندہی کی کہ کوویڈ۔19 موجودہ طورپر کئی شہروں میں دوسرے اور بعض دیگر میں تیسرے درجہ کی شدت کے ساتھ پھیلتا جارہاہے ۔ اُنھوں نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ کوویڈٹریٹمنٹ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق مختلف غلط فہمیوں اور افواہوں کے ازالے کے لئے عوام میں شعور پیدا کریں ۔ اجلاس میں وزیرصحت ہرش وردھن و دیگر موجود تھے ۔