دو معائنوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنا ضروری
حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کو صرف اسی صورت میں ڈسچارج کیا جاتا ہے جب سینہ کا ریڈیو گرافک معائنہ صاف ہو اور تنفس کی نالی کا معائنہ بھی کلئیر رہا ہو ۔ اس کیلئے کورونا وائرس کے دو معائنوں کی رپورٹ منفی آنی ضروری ہے ۔ پہلا specimen جس کا نیگیٹیو آنا ضروری ہے وہ COVID-19 کے پہلے نمونے کے منفی آنے کے 14 دن بعد لیا جاتا ہے جبکہ دوسرا ٹسٹ پہلے منفی نمونے کے کم از کم 24 گھنٹے بعد کیا جاتا ہے ۔ دونوں ٹسٹ نگیٹیو آنے کے بعد مریض کو ڈسچارج کیا جاتا ہے ۔
