کورونا مریضوں کو ہوم کورنٹائن رکھنے احکامات کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: وزارت صحت نے کورونا کے علاج کے سلسلہ میں بعض نئی گائیڈ لائینس جاری کی ہے جس کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا علاج کے لئے ہوم کورنٹائن کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ہائپر ٹینشن ، شوگر ، قلب، گردے اور تنفس سے متعلق امراض کا شکار افراد کو ہوم آئیسولیشن میں رکھتے ہوئے علاج کیا جائے گا ۔ کورونا کیسیس کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزارت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔