کورونا مریضوں کیلئے مفت ایمبولینس سروس

   

نئی دہلی ۔ دہلی سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آسان ، محفوظ اور راحت بخش سہولت دستیاب کرانے کے لئے 24 گھنٹے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے ۔دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین منجیندر سنگھ سرسا نے یواین آئی کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں جدید ترین طبی سہولیات سے لیس 12 ایمبولینسوں کو دہلی کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کورونا کے مریض ہنگامی حالات میں فوری طور سہولت حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریض اسپتال میں ایمرجنسی خدمات کے علاوہ جنرل چیک اپ ، ڈائیلاسسز ، ، کیموتھراپی سمیت دیگرایمرجنسی میں اس یمبولینس خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ ایمبولینس گورودوارہ نانک پائیو ، گورو ہر گوبند انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ہرگوبند انکلیو ، گورودوارہ موتی باغ اور گورو ہری کرشن پبلک اسکول ہری نگر کیمپس میں تعینات کی گئی ہیں ۔ان ایمبولینسوں کی سروس کے لئے مریض سینٹرل کنٹرول روم نمبر 9891403828/9953086923 پر ڈائل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں کے لئے علیحدہ فون نمبروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ مغربی دہلی کے مریض 9811992175/9818676757 ، مشرقی دہلی کے مریض 9899511581/8527154302 جنوبی دہلی کے مریض 8010471440/9953333307 اور شمالی دہلی کے مریض 9868741345/8587944794 پر کال کرسکتے ہیں۔