نئی دہلی : کانگریس نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے پاس عرضی داخل کی اور حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر والے کورونا مریضوں کو پوسٹل بیالٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کانگریس نے اس فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ میٹنگ میں کمیشن سے اپیل کی کہ دستور کے آرٹیکل 324 کے تحت اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی فیصلہ سے فوری دستبرداری کی ہدایت جاری کرے۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کیلئے انتخابات نومبر 2020ء سے قبل مقرر ہیں۔