کورونا مریضوں کی آخری رسومات کیلئے آندھرا پردیش میں 15 ہزار کی امداد

   

پلازما ڈونرس کو 5 ہزارکا اعلان
حیدرآباد۔ آندھرا پردیش حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپئے کی امداد اور پلازما ڈونرس کیلئے 5 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا۔ اسپیشل چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ضلع کلکٹرس کو اجازت دی ہے کہ کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپئے منظور کریں۔ اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے پلازما کا عطیہ دینے والے افراد کو تغذیہ کیلئے 5 ہزار روپئے ادا کئے جائیں۔ کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کو اس سلسلہ میں 12 کروڑ روپئے فوری جاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع کلکٹر کو یہ رقم جاری کی جائے گی اور احکامات پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری ہوگی۔