لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام انھوں نے اتوار کے روز اس وقت اٹھایا جب کووڈ-19 میں مبتلا ایک شخص سے ان کی ملاقات ہوئی۔جانسن کے ترجمان نے بتایا کہ ’’وہ اپنی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ سے کام جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم اس وقت خود کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’’برطانوی وزیر اعظم کی صحت اچھی ہے اور ان میں کووڈ-19 کی کوئی علامت نہیں ہے۔ اسی برس انھیں کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا، جہاں چند دن انہیں مصنوعی تنفس دیا گیا۔‘‘اتوار کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس کے 24962ن نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو ہفتے کو ریکارڈ ہونے والے 26860 سے کم تھے۔برطانیہ میں گذشتہ 28 دنوں کے دوران کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ پازیٹو کیسز بھی 462 سے کم ہو کر 168 ہو گیے ہیں۔