حیدرآباد۔کورونا کے ایک مریض نے شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔پولیس کے مطابق اس مریض کی عمر تقریبا60برس تھی اور وہ کریم نگر ضلع کا رہنے والا تھا۔ اس کو علاج کے لئے 6اگست کو اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔پیر کی شب اسپتال کے اسٹاف نے اس کو پھانسی پر لٹکتا ہوا پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے تناو پر یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔