کورونا مریض کی نعش دریا میں پھینکنے کا ویڈیو وائرل

,

   

متوفی کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج

لکھنؤ : اترپردیش کے ضلع بلرام پور میں ایک پل سے کورونا مریض کی نعش کو دریا میں پھینکنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر وی بی سنگھ نے بتایا کہ 25 مئی کو مریض کو ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا جس کی 28 مئی کو موت ہوگئی۔ کورونا سے فوت مریض کی نعش کو پل سے دریا میں پھینک دیا گیا۔ میڈیکل آفیسر نے مزید بتایا کہ متوفی کے رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا۔