کورونا مسئلہ پر سپریم کورٹ میں حکومت کو راحت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا ٹسٹنگ کے مسئلہ پر ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ توہین عدالت کی نوٹس پر سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے ڈائرکٹر پبلک ہیلت سرینواس راو کے خلاف توہین عدالت کی نوٹس جاری کی تھی۔ تلنگانہ حکومت نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ حکومت نے بتایا کہ ریاست میں روزانہ 50,000 کورونا ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔ حکومت نے کہا کہ ضرورت کے مطابق کورونا ٹسٹ کئے جائیں گے۔ حکومت کے موقف کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کردیا ۔