کورونا مصیبت کے موقع پر بھی بی جے پی سیاسی کھیل میں مصروف

   

ضلعی انتظامیہ گلبرگہ کو کانگریس کی جانب سے عطیہ کردہ بستروں کے عدم استعمال کا الزام ‘ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی تردید

گلبرگہ : ریاست کرناٹک اور ضلع گلبرگہ میں کرونا کے مریضوںمیں ہر دن اضافہ کے باعث علاج کے لئے ہسپتالوںمیں بستروںکی قلت واقع ہونے کے باوجودبھارتیہ جنتا پارٹی کے دبائو کے سبب ضلعی انتظامیہگلبرگہ رکن راجیہ سبھا و سابق وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کانگریس کی جانب سے21جولائی کو ضلعی انتظامیہ کو کرونامریضوں کے علاج کے لئے عطیہ کردہ450بستروںکا استعمال نہیںکررہا ہے۔ یہ الزام کانگریسی قائد پریانک کھرگے ، رکن اسمبلی چیتا پور و سابق وزیر کرناٹک نے عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بستروںکی کمی کے باعث مریضوںکو ہسپتالوں میں شریک نہ کرنے کی شکایات وصول ہوئی ہیں۔ مریضوں کو بستروںکے کم ہونے کی وجہ پیش کرتے ہوئے واپس بھیجا جارہا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود کرونا مریضوںکے علاج کے لئے کانگریس کی جانب سے عطیہ کردہ بستروں کے ضمن میں سیاست کھیلی جارہی ہے ۔ مسٹر پریانک کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کے دبائو کے سبب ضلعی انتظامیہ نے ان بستروںکو قبول نہیںکیا ہے۔ اس طرح کی تنگ نظری کے سبب ضلع گلبرگہ میںکرونا کیر سنٹرس کی تشکیل متاثرہورہی ہے۔ مسٹر پریانک نے کہا کہ اگر ضلع گلبرگہ کے عوام کی مدد ہوسکتی ہے تو ہم بی جے پی قائیدین چیف مسٹر کرناٹک بی ایس یڈی یور اپا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویریں ان بستروں کے ساتھ چسپاں کرنے کے لئے تیار ہیں۔مسٹر پریانک کھرگے نے ٹوئیٹر پر اپنا صحافتی بیان جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے 50لاکھ روپیوںکی مالیت کے ماسکس ، چہرے کے نقاب اور سیا نی ٹائیزرسکا عطیہ بھی ضلعی انتظامیہ کو دیا ہے ۔ ہم کسی قسم کی سیاست سے کام نہیں لے رہے ہیں صرف ضلعی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے 100بستروں کا ستعمال کرتے وہئے چیتاپور میں ایک کرونا سنٹر بھی شروع کردیا ہے ۔ صدر ضلع کانگریس کمیٹی انجنئیر جگ دیو گتہ دار نے کہا ہے کہ بی جے کے قائید نے کانگریس کی جانب سے عطیہ کردہ بستروںکو وقار کا مسئلہ بنا لیا ہے ۔ لیکن اس ضمن میں زعفرانی جماعت کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ بالکل ضلعی انتظامیہ کا معاملہ ہے ، اس میں بی جے پی کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔کانگریس کی جانب سے بی جے پی پرجو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان الزامات سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کرونا کے ضمن میں بی جے پی کسی بھی سیاست سے کام نہیں لے رہی ہے۔ بستروںکو قبول کرنا یا نہ قبول کرنا یہ ضلعی انتظامیہ کا معاملہ ہے۔ ہم کس طرح اس معاملہ میںمداخلت کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کے معاملہ میں ہم کسی قسم کی سیاست سے کام نہیںلے رہے ہیں ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر شرت بی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ بالا بسترے قبول کرلئے ہیں لیکن کوئی ایک بھی مرکز ایسا نہیں ہے جہاں ہم یہ سارے بسترے ایک ساتھ استعمال کرسکیں ۔ ان بستروں کو ضرورت کے مطابق استعمال کیاجائے گا۔ بستروںکو کرونا کیر سنٹرس چیتاپور، جیورگی افضل پور اور گلبرگہ شہر میں استعمال کیا جارہا ہے ۔