حیدرآباد ۔ تلنگانہ بی جے پی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں کورونا معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ پارٹی ترجمان این وی سبھاش نے کہا کہ ریاست میں کم تعداد میں معائنوں پر مرکزی حکومت نے بھی سرزنش کی ہے ۔ معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی بجائے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ہر معاملہ میں ڈکٹیٹر شپ والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت نہیں کر رہے ہیں۔