کورونا معائنوں کی تعداد میں مستقبل اضافہ ضروری : کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ کورونا کے تعلق سے لاپرواہی مہینگی پڑسکتی ہے اور جانوں کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے آج امیر پیٹ میں ایک پلازما بینک کا افتتاح انجام دیا اور کہا کہ کورونا معائنوں کی تعداد میں مستقل اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنی لاپرواہی برتی جائے گی اتنی ہی سزا ملے گی اور جتنی احتیاط برتی جائے گی اتنا ہی تحفظ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کورونا پر ریاستی چیف منسٹروں سے مسلسل ربط میں ہیں۔