نئی دہلی : سارے ہندوستان میں کورونا وائرس دوبارہ عروج کی طرف بڑھ رہا ہے اور روزانہ کے متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں ملک نے برازیل اورامریکہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس پس منظر میں وزیراعظم نریندر مودی ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ جمعرات کو میٹنگ منعقد کریں گے۔ ذرائع نے آج بتایا کہ وزیراعظم مجوزہ اجلاس میں ملک بھر کی کووڈ۔ 19 صورتحال کا ویڈیو لنک کے ذریعہ جائزہ لیں گے۔ نیز ٹیکہ اندازی اور وباء کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات پر بھی بات کریں گے ۔
