کورونا : مہاراشٹرا ،گجرات سب سے زیادہ متاثر

,

   

ایک یوم میں 597 اور 338 افراد کا ٹسٹ مثبت
نئی دہلی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 597 اور 338 لوگ متاثر ہوئے ہیں جو ملک کی الگ الگ ریاستوں میں اس دوران سامنے آئے متاثرین کے اعداد و شمار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد میں مزید 32 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر432 ہو گئی اور گجرات میں 16 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 197 ہو گئی۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 33،050 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1074 ہو گئی ہے ۔ وہیں اب تک 8325 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد علیحدہ دواخانوں سے چھٹی دی گئی ہے ۔