کورونا :مہاراشٹر اور کیرالا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

   

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے 256 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جن میں بیشتر اموات مہاراشٹرا اور کیرالا میں ہوئی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں کورونا سے 58 ‘ کیرالا میں 30 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ آج وزارت صحت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 20,036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی 23,181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے ۔