کورونا مہلوکین کے زیر کفالت افراد کیلئے فنڈ مختص

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کی قیادت میں، وزیر محصول ٹنکرام ورما کی پہل پرکووڈ-19 سے جاں بحق ہونے والوں کے زیر کفالت افراد کو امداد فراہم کرنے کیلئے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت 2024-25 کیلئے 14 اضلاع کو ایک کروڑ سات لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔مختص رقم میں ضلع راج ناندگاؤں کو 10 لاکھ روپے ، دھمتری کو 3 لاکھ روپے ، درگ کو 29.50 لاکھ روپے ، خیراگڑھ – چھوئی کھدان کو 3 لاکھ روپے ، بلودابازار کو 46 لاکھ روپے ، کونڈاگاؤں کو 50 ہزار روپے ، بلرام پور کو 50 ہزار روپے ، کبیر دھام کو 50 ہزار روپے ، کوربا دو لاکھ روپے ، بالود تین لاکھ روپے ، بیمترا دو لاکھ روپے ، مہاسمند تین لاکھ روپے ، مانیندر گڑھ-چرمری تین لاکھ روپے اور گریابند ایک لاکھ روپے شامل ہے ۔گرانٹ امداد کی یہ رقم ڈی بی ٹی کے ذریعے یا متعلقہ مستفیدین یا زیرکفالت کے بینک اکاؤنٹ میں تقسیم کی جائے گی۔