کورونا میتوں کیلئے کفن مفت: چیف منسٹر سورین

   

رانچی : چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمت سورین نے اُن میتوں کے لئے فری کفن کا اعلان کیا ہے جو کوویڈ ۔19 کے سبب فوت ہوجائیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب کفن کے حصول میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جو حکومت کے اِس اقدام کا پس منظر ہے۔ تاہم یہ اعلان متنازعہ بن گیا۔ بی جے پی ترجمان کنال سارنگی نے کہاکہ چیف منسٹر کو اِس کے بجائے عوام کے لئے مفت ادویات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے تھا۔