چینائی: ہرگزرتے دن کیساتھ کوویڈکی تعداد میں اضافے کی خبروں پر احتیاطی ردعمل کے طور پر، مدراس ہائی کورٹ نے وکلاء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے عدالتی کارروائی کے لیے ورچوئل موڈ پر جائیں۔ 10اپریل سے نافذ العمل ہونے کے ساتھ، وکلاء سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام قسم کے مقدمات کو الیکٹرانک طور پر دائرکریں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے مقدمات کو مجازی موڈ میں پیش کریں۔