چینائی۔ ریاست میں کووڈ کے تازہ معاملات کی تعداد میں اضافہ کے بعد تمل ناڈو کا محکمہ صحت سخت چوکسی پر ہے۔ ریاست نے چہارشنبہ کے روز 112 تازہ کوویڈ 19 کیسز رپورٹ کیے جس کے بعد فعال کیسز کی کل تعداد 689 ہو گئی۔ یہ چینائی بین الاقوامی ایرپورٹ پر بے ترتیب کوویڈ ٹسٹ کے بعد سامنے آیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے، محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے کہا پہلے ایرپورٹ پر تین یا چار دنوں میں ایک بار ایک کیس سامنے آتا تھا لیکن اب ایرپورٹ سے روزانہ ایک سے چھ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند پیش رفت نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی محکمہ صحت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کم از کم 18 مریض زیر علاج ہیں۔