نئی دہلی : زی ٹی وی چیانل کے معروف اینکر سدھیر چودھری کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے پر تقریباً دو ہفتے سے دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ موجودہ برسراقتدار پارٹی کی جانبداری میں اور اقلیتی آبادی کے بارے میں متنازعہ موضوعات چھیڑ کر شہرت پانے والے سدھیر نے کہا ہے کہ اس وائرس کے تعلق سے ہرگز غفلت نہ برتیں۔ سدھیر نے خود بتایا ہے کہ پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹی وی اینکر کی حالت سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا نے بدن کو متزلزل کیا ہے۔