کورونا میں مثالی خدمات ‘ کیرالا ٹورازم کو ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

تھرواننتاپورم ۔ کیرالا ٹورازم کو ورلڈ ٹراویل مارٹ لندن کی جانب سے کورونا دور میں انتہائی قابل ستائش خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کورونا دور میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ کیرالا کے ذمہ دار سیاحت ( آر ٹی ) مشن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مشن کی مختلف یونٹوں کی جانب سے کورونا دور میں سیاحت کو فروغ دینے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز تیار کئے گئے تھے جن سے سیاحت کو فروغ میں مدد ملی ہے ۔ ان ویڈیوز اور آڈیوز میں کیرالا آنے کے خواہشمند سیاحوں سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ کورونا کے اثرات ختم ہوتی ہی وہ سیر و تفریح کیلئے ریاست کیرالا کا رخ کریں۔