حیدرآباد ۔5 اکتوبر (یو این آئی) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے مرکزی حکومت کے رویہ پربرہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوویڈ کے دوران صنعتی شعبے کیلئے مرکز سے معلنہ 20 لاکھ کروڑ روپے کا ریلیف پیکیج ہنوز موصول نہیں ہوا ۔انہوں نے قانون ساز کونسل میں بعض ارکان کی جانب سے صنعتی شعبے پرسوالات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے اقدامات کا ریاست کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے ریاست میں وسیع تر سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ 2020-21 میں 3445 کروڑ روپئے کی نئی سرمایہ کاری کی تجاویز منظورکی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2021-22 میں اب تک سرمایہ کاری کی 1777 نئی تجاویز منظور ہو چکی ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں 2,06,911افراد کو براہ راست ملازمت دی گئی۔