کورونا میں گلے ملنے پر لاٹھی برسی ، کانسٹبل معطل

,

   

نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے ملازمین اور کئی دیگر افراد نے 31 سالہ نوجوان کو بری طرح مارا پیٹا کیونکہ وہ مبینہ طور پر لوگوں سے گلے مل رہا تھا ۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر عام ہوا ہے ۔ بتایا گیا کہ عمران اپنی بڑی بہن کے مقام سے گھر واپس ہوا تھا اور وہ واپسی پر روایتی انداز میں معانقہ کررہا تھا ۔ عمران اے سی رپیر مین ہے ۔ 60 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور اس کا تعاقب کررہے ہیں اور پکڑ میں آنے پر اس کی پٹائی کی جارہی ہے ۔ مقامی افراد کے ساتھ ایک کانسٹبل کو بھی لاٹھی سے پیٹتے دیکھا گیا ۔ کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔