کورونا نے یورپی یونین میں کرپشن میں اضافہ کر دیا

   

بروسلز: کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے یورپی یونین میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مزید کہا ہے کہ اس بحران کی وجہ سے لوگ طبی خدمات حاصل کرنے کی خاطر رشوت کا استعمال بھی کر رہے ہیں اور یورپ کی کچھ حکومتیں اس وبا کو اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر بھی استعمال کر رہی ہیں۔ اس ادارے کی سالانہ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ بالخصوص صحت کے شعبے میں کرپشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری کے لیے ای یو کے 27 رکن ممالک میں سے 40ہزار افراد کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔