ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فضائی سفر پر کم شرح کرایہ کیلئے مشہور انڈیگو ایرلائنس نے پیر کو اعلان کیاکہ کورونا وائرس کے سبب قطر کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کے داخلہ پر عارضی پابندی عائد کئے جانے کے بعد وہ 17 مارچ کو اس ملک کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کررہا ہے۔ خانگی ایر لائنس ادارہ نے کہاکہ ’ہم اس صورتحال کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ عارضی امتناع کی برخاستگی کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ قطر نے ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، چین، ایران، سری لنکا، جنوبی کوریا، فلپائن اور دیگر کئی ملکوں کے شہریوں کید اخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔
