حیدرآباد یکم اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس کے پیش نظر آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کی جیل سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔عہدیداروں نے 30 قیدیوں کو ضمانت پررہا کیا ہے ۔ان میں 16 سزاپانے والے قیدی اور 14ریمانڈ میں دیئے گئے قیدی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے ہی یہ قدم اٹھایاگیا ہے ۔ جیل کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ اس ماہ کی 27تاریخ کو یہ قیدی دوبارہ جیل کو واپس آجائیں۔یہ رہائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب تمام گوشوں سے ہجوم کو کم کرنے کے مشورے دیئے جارہے ہیں کیونکہ ہجوم کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے ایک دوسرے سے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
