بیونس آئیرس ،20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارجینٹینا حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ19)کے خطرے کے پیش نظر ملک کے سبھی شہریوں کو31 مارچ تک لازمی طورپر اپنے اپنے گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا ہے ۔صدر البرٹو فرنانڈیزنے جمعہ کی صبح کہا کہ ملک کے شہریوں کو آدھی رات سے ،سبھی کو احتیاطی اور لازمی طورپر سماجی تنہائی میں رہنا ہوگا۔کوئی بھی گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔یہ طریقہ کار 31 مارچ تک نافذ رہے گا۔مسٹر فرنانڈس نے کہاکہ ارجینٹینا کے شہریوں کو دکانوں اور فارمیسیوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی لیکن جو کوئی بھی باہر پایا جائے گا،اس سے گھر سے نکلنے کی وجہ سے پوچھی جائے گی۔ارجینٹینا میں کورونا کے 97معاملے سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔عالمی اداراہ صحت نے 11مارچ کو کووڈ 19کے خطر کو مہاماری قرار دیا تھا۔