کورونا وائرس:دنیا بھر کے ڈاکٹروں کیلئے آن لائن پلیٹ فارم

   

بیجنگ،26مارچ (سیاست ڈاٹ کام) علی بابا کے بانی اور سابق چیئر مین جیک ما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروادیا۔آن لائن پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے حوالہ سے اپنے خیالات اور آئیڈیاز شیئر کریں گے جس سے تبادلہ خیال میں آسانی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیک ما نے آن لائن پلیٹ فارم کی لانچ کا اعلان کیا اور لکھا کہ علم طاقت ہے ۔آن لائن پلیٹ فارم بنانے کی وجوہات بتاتے ہوئے جیک ما کا کہنا تھا کہ اس جان لیوا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرسکیں گے ، جس سے دیگر ممالک کے ڈاکٹرز بھی مستفید ہوں گے ۔