کورونا وائرس:کرناٹک میں اسی سالہ عورت ھلاک، ریاست میں کل ھلاکتوں کی تعداد ہوئی چھ

   

گدگ: جنوبی ہند میں ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ سے تعلق رکھنے والی اسی سالہ ضعیف خاتون کی کرونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی۔

گدگ کے ڈپٹی کمشنر ہیرماتھ کے مطابق اس خاتون کو جمعرات صبح 12:55 کو شدید تکلیف لاحق ہوئی تھی، جس کے فوراً بعد وہ چل بسی، اس کی موت کے بعد ریاست کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ ہوگئی ہے، اور ضلع گدگ کی یہ پہلی موت ہے۔

گدگ کے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ عورت ضلع کی پہلی مثبت مریضہ تھی جس کی جانچ کے دوران مثبت رپورٹ ائی تھی۔

یہ عورت انسٹیوٹ اف مڈیکل سائنس میں زیر علاج تھی، سانس لینے کی پریشانی کی وجہ سے اس کا علاج جاری تھا۔

ڈاکٹروں کے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ منگل کے شام کو اس عورت نے صحت مند ہوکرخود ہی چلنا شروع کیا تھا۔ مرنے کے ایک دن قبل تک وہ کافی صحت مند نظر آرہی تھی۔

مقامی انتظامیہ ان تمام لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے جو اس عورت کے رشتہ دار ہیں یا اس سے مرض کے دوران مل چکے ہیں۔ ڈی سی کے مطابق اب تک 51 لوگوں کا سراخ مل چکا ہے اس میں اس کے خاندان کے بھی لوگ شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ 51 میں سے 41 کا جانچ کے بعد رپورٹ منفی ائی ہے باقی افراد کی جانچ جاری ہے، اب ان تمام لوگوں کو 14 دن تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔