کورونا وائرس ،اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ ملتوی

   

ایپو ۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھرکے50 سے زائد ممالک میںکورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ ملتوی کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 11 تا 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں یہ ٹورنمنٹ کھیلا جانا تھا لیکن کورورنا وائرس کی وجہ سے اب یہ ٹورنمنٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنمنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن نے کہا کہ اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والے اس وائرس کی وجہ سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لگ بھگ 90 ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی اب تک کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔